• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی، بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑے گا، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چینی بجلی گھروں کو تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے، اس کے استعمال سے توانائی اور بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ اس سے منافع کی واپسی آسان ہوگی۔ ڈالر کی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی۔

اویس لغاری نے کہا کہ مقامی کوئلے کے استعمال سے بجلی میں ڈھائی روپے یونٹ کمی ہو سکتی ہے جبکہ پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ 100 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے اسٹراکچرل ریفارمز لا رہے ہیں۔ چین سے توانائی قرضے کی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید