• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں نسل کشی کیخلاف احتجاج، اسرائیلی فوج نے کینیڈین شہری کو قتل کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے کینیڈا کے شہری کو اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا کا مسلمان شہری اتوار کو سیاحتی ویزے پر اسرائیل پہنچا اور پیر کو اسرائیل سے بذریعہ ٹیکسی غزہ پہنچا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ کینیڈین شہری اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں کینیڈین شہری کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید