• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ 

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل کی پیشی ہوئی۔ 

اس موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ٹرمپ زخمی ہوئے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید