• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما نے صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے کی تعریف کردی

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا صورتحال آگے مزید خراب ہوسکتی ہے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، یوکرین کے صدر نے کہا کہ بائیڈن نے مشکل مگر ٹھوس فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخا ب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، اور کاملہ ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید