غزہ کے سیوریج میں پولیو وائرس ملنے کے انکشاف کے بعد سے اسرائیلی فوجی حکام میں پولیو وائرس کا خوف پھیل گیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی پولیو ویکسینشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے افغانستان میں شیخ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش کے مترادف قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے کہا ہے جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر جلدی کرے۔
کولڈ پلے کے بوسٹن کنسرٹ کے دوران کیمرے پر شادی شدہ باس کے ساتھ نظر آنے والی ایچ آر ایگزیکٹیو کرسٹن کیبوٹ نے پہلی بار عوامی طور پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
دبئی پولیس نے سمندری خطرات سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
جرمنی نے پاکستان میں موجود ان 535 افغان شہریوں کو جرمنی بلانے کا فیصلہ کر لیا جنہوں نے اتحادی فوج کے انخلاء سے پہلے افغانستان میں جرمن فوج کی سہولت کاری کی تھی اور اب انہیں طالبان حکومت سے خطرہ ہے۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم رہنما عثمان ہادی سنگاپور میں دورانِ علاج انتقال کر گئے۔
اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ داعش خراسان کے ترجمان اور تنظيم کے میڈیا وِنگ کے بانی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق غیرملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں، اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس سیٹزن اینڈ امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تائیوان کے شہر ہوالیئن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 1 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو تیز بارش ہوئی، شارجہ میں زیادہ اور مسلسل بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا
ٹراؤن (TRON) بلاکچین نیٹ ورک کے بانی جسٹن سن اپنے دورہ پاکستان سے خوبصورت یادیں سمیٹ کر اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
بھارتی شہر غازی آباد میں کرایہ مانگنے گئی 48 سالہ مکان مالکن دیپ شیکھا شرما کو ان کے کرایہ دار جوڑے نے قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایک سوٹ کیس سے برآمد کر کے ملزمان اجے گپتا اور اکرتی گپتا کو گرفتار کر لیا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا تائیوان کو مسلح کرنے کا خطرناک اقدام فوری طور پر روکے۔
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے افغان نژاد کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کردی ہیں۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں غربت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی اور لوگوں کو پیسہ بچانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔