اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )لکی سیمنٹ کمپنی 20ارب روپے کی سرمایہ کاری سےچکوال میں جدید ترین سیمنٹ پلانٹ لگائے گی یہ لکی سیمنٹ کمپنی کا ملک میں تیسرا سیمنٹ پلانٹ ہےپلانٹ کی پیداواری صلاحیت 7000ٹن روزانہ ہوگی ، لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چکوال میں پلانٹ سے 5ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا جس سے علاقے کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی اور خوشحالی آئیگی ،ماحولیاتی اثرات کم کرنے کے لیے پلانٹ کی تنصیب میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی کمپنی کے اس پہلے لکی مروت خیبر پختونخوا اور نوری آباد کراچی میں پلانٹس ہیں،20ارب روپے کی لاگت سے لگائے جانیوالے پلانٹ سے نہ صرف مقامی باشندوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ پلانٹ کی تعمیر کے دوران ہزاروں مزدورں کو روزگار ملے گاپلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2.3ملین ٹن سالانہ ہوگی۔