• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب غیر روایتی ہوگی، میڈیا رپورٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر غیر روایتی انداز میں ہو گی،میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی باراولمپکس کی تقریب اسٹیڈیم کی بجائے باہر ہو گی،دریائے سین کے کنارے اولپمکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی،جس میں 6 سے 7 ہزار کے قریب اتھلیٹس دریائے سین کےساتھ 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے،افتتاحی تقریب میں اتھلیٹس کی واک کا آغاز آسٹرلٹز برج سے شروع ہو کر ایفل ٹاور پر ختم ہوگا،5 لاکھ سے زائد افراد افتتاحی تقریب براہ راست دیکھیں گے۔رنگا رنگ تقریب میں تین ہزار سے زائدفنکار، ڈانسرزاور گلوکارپرفارمنس سے رنگ بکھیریں گے۔2019 میں آگ کی نظر ہونےوالے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو بھی خراج تحسین پیش کیاجائےگا۔تقریب کے اہم پہلووں کو ابھی خفیہ رکھا جارہا ہے۔ منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی کم وقت رہ جانے کے باوجود منتظمین کی جانب سےزیادہ معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔

اسپورٹس سے مزید