• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا اداروں میں ہاکی ٹیمیں بحال کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لیےفوری طور پر سندھ گورنمنٹ کے اداروں میں ہاکی ٹیموں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ شہلارضا کی سربراہی میں ہاکی اولمپئن کے وفدسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کراچی اور اندرون سندھ ہاکی گراؤنڈ کی صورتحال کوبہتربنایا جائے گا،کھلاڑیوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کرکے تجاویز دیں گے ۔