کراچی (اسٹاف رپورٹر) ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے پاکستان انڈر19 ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ایشیاء کپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دیکر ی قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ انھوں نے سرفراز احمد، ہیڈ کوچ شاہد انور اور دیگر سپورٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی اورکہا کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔