کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی انداز میں ٹویٹ کی تو اس میں صرف یہ لکھا گیا کہ ’’انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست۔‘‘ انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پاکستان کا نام لکھنے سے گریز کیا، عام طور پر کرکٹ بورڈز اس نوعیت کی اپ ڈیٹس میں جیتنے والی ٹیم کا بھی نام لکھتے ہیں، اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے کی بھی روایت رہی ہے۔اس ٹویٹ کے نیچے پاکستانی صارفین جہاں بی سی سی آئی کو ٹیگ کر کے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھتے رہے تو وہیں بھارتی صارفین ناخوش دکھائی دیے۔