کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ا نہوں نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 105 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی، جو لسٹ اے کرکٹ میں ان کی 17 ویں سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور موجودہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دونوں بیٹرز نے لسٹ اے کرکٹ میں 16، 16 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ بابر اعظم 31 سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹر ہیں۔