• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہ تراب الحق ؒ نے حکومتی ایوان تک صدائے حق بلند کی، شاہ عبد الحق قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے محراب و منبر سے لیکر حکومتی ایوان تک صدائے حق بلند کی ہما ری جدو جہد کا اوّلین مقصد دین مصطفیٰ کی سر بلندی اور پاکستان کا استحکام ہو نا چاہیے، یہ بات انھوں نےمیمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں مفتی اعظم ہند علامہ مصطفی ٰرضا خان اور ممتاز عالم دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کےآٹھویں عرس کی تقریب سے خطا ب کے دوران کہی ،اجتما ع میں مولانا ابرار احمد رحمانی، علامہ کامران رضوی،علامہ رئیس قادری،سید رفیق شاہ،علامہ تاج نواب اخترالقادری،علامہ انس قادری نے بھی خطاب کیا۔