• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ میں پھندا اور کورنگی میں کرنٹ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ میں کھیل کے دوران پھندا لگنے سے بچی جاں بحق،کورنگی میں کرنٹ لگنے سے بچی جان سے گئی۔تفصیلات کے مطابق سعید آبادکے علاقے بلدیہ سیکٹر 14سی جمال مسجد کے قریب گھر میں پراسرار طور 15سالہ طیبہ دختر مسرور جاں بحق ہوگئی جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ، ایس ایچ او جاوید قمر کیانی کے مطابق متوفیہ کے والد نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایاکہ طیبہ اور دیگر بچے ثگھر میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران اسکے گلے میں دوپٹہ تھا جو بچوں نے کھینچا تو بچی کی حالت غیر ہوگئی۔بچی کو نیم مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔دوسری جانب ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی W22 اسٹاپ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔بچی کی شناخت 13 سالہ زویا دختر طارق کے نام سے ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید