کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ریڈ بس کے نئے روٹ میمن گوٹھ سے ٹاور تک کا آغاز کردیا ہے‘ میمن گوٹھ سے ٹاور تک پیپلز بس کا آغاز ملیر کی عوام کے لئے سندھ حکومت کا تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر نے ریڈ بس کے نئے روٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا، پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو، گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری شاہجہاں خان، علاقہ معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے صدر اور ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ نے کہا کہ میمن گوٹھ سے ٹاور کے بعدملیر کے دیگر علاقوں میں بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔