• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز کے کیس پر نظرِثانی کی جائے، ڈاکٹر عاشق شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے کہا ہے کہ جن ڈاکٹرز نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اپیل دائر کر رکھی ہے ان تمام ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ پیپلز ڈاکٹرز فورم چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے گزارش کرتی ہے کہ جن کووڈ ڈاکٹرز کے پینڈینگ اپیل کمیشن کے دفتر میں ہے ان کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان کا جائز حق دیا جائے کیونکہ انہیں کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز نے کووڈ 19 کی جنگی صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں انسانی جانوں کو نقصان سے بچایا تھا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جا کووڈ ڈاکٹرز اپیل میں گئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید