کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ورکشاپ سے خطاب میں فرانزک ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں فرانزک لیب اور ماہرین کی کمی ہے ، یہ کمی پوری کرنے کی شدید ضرورت ہے، شواہد جمع کرنے کےروایتی طریقے میں بیشتر شواہد ضائع ہوجاتے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد جمع اور محفوظ کرنے کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ضرورت ہے، فرانزک شواہد ہی سب سے اہمیت کے حامل فنگر پرنٹس ہوتے ہیں، جو جڑواں بھائیو ں کے بھی مختلف ہوتے ہیں یہ باتیں ان ماہرین نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج اوجھا کیمپس میں ' فرام کرائم سین ٹوٹرائل ماسٹرنگ ؛ فرانزک انویسٹی گیشن" کے عنوان سے منعقد ہ دو روزہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،حادثات اور جرائم کی تفتیش کے لیے فرانزک نمونے جمع کرنے اور انہیں محفوظ کرنے سے متعلق اپنی نوعیت کی یہ پہلی تربیتی ورکشاپ ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ فرانزک میڈیسن اینڈ ٹاکسیکولوجی کے زیرِ انتظام منعقد ہوئی۔