کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہماری اپیلوں اور پریس کانفرنسز کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا‘ موجودہ حالات میں اب ہڑتالوں‘دھرنے اور احتجاجی ریلیوں کا واحد راستہ رہ گیا ہے‘ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ ہم مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے متعدد مسائل کا حل جلد از جلد نکال سکیں کیونکہ ہم زیادہ دیر تک پریشان حال تاجروں،صنعتکاروں، چھوٹے تاجروں اور برآمدات کو روک نہیں پائیں گے ۔