کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہر سال مشترکہ مسابقتی امتحان کے انعقاد کو یقینی بنائے کی ہدایت کی تاکہ افسران کی کمی کو بروقت پورا کیا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں چیئرمین محمد وسیم کی سربراہی میں ایس پی ایس سی ممبران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کمیشن 9466 آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے کام کررہاہے جس میں اسکول ایجوکیشن کی 2600پوسٹیں، کالج ایجوکیشن کی 1659، ایگریکلچر383، ورکس اینڈ سروسز34، محکمہ صحت 179، اے ایس آئی 1881، میڈیکل افسران کی 1300 اور دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔