کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹر پمپ کے قریب پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کا ٹاسک کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو دے دیا گیا۔پولیس اہلکار پر حملے اور اسلحہ چھیننے میں دہشت گردوں کا کونسا گروہ ملوث ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی سراغ لگائے گی۔پولیس اہلکار کے قتل پر تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کردی گئی ہے۔19جولائی کی صبح دہشت گرد باوردی پولیس اہلکار یوسف کو قتل کرکے سرکاری اسلحہ ایس ایم جی لے کر فرارہوئے تھے۔