• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، سیالکوٹ فلائٹ آپریشن تتر بتر، 8 غیرملکی پروازیں متاثر، ایک لاہور اتارلی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سیالکوٹ میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن غیر معمولی متاثر ہوا ہے، تیاروں کو لینڈ کرنے کے لیے کئی کئی گھنٹے فضا میں چکر کاٹنے پڑے۔ 

فیول ختم ہونے پر ایک غیرملکی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سیالکوٹ کی 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے پہنچی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 630 کو سیالکوٹ لینڈنگ کے لیے ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جسے بعد ازاں فیول کم ہونے پر لاہور لینڈ کرایا گیا۔ 

اسی طرح ایئر عربیہ کی شارجہ کی پرواز جی 9552 بھی ساڑھے 3 گھنٹے چکر کاٹ کر لینڈ کر سکی۔ 

فلائی دبئی کی دبئی سیالکوٹ کی پرواز ایف زیڈ 337 بھی ڈیڑھ گھنٹے چکر کاٹ سیالکوٹ لینڈ کر سکی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 کو جدہ سے تاخیر سے روانہ کیا گیا۔

سیالکوٹ سے غیرملکی چاروں پروازوں کی روانگی میں بھی غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید