• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر ہیں، معافی تلافی کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کا آغاز ہے، بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں، بانی پی ٹی آئی معافی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ بیان معافی تلافی کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ابھی منتوں ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار میں آنے کےلیے پاؤں بھی پڑجائے گا مگر اب اُس پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں۔ دنیا جانتی ہے جناح ہاؤس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں وہ اقتدار کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی نے جس کے بارے میں نازیبا گفتگو کی اس کے پاؤں پڑے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ اگر یہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اصل میں پانی کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے کہ پانی کتنا گرم ہے۔

پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی اکھٹے نہیں ہوئے، ملتوی کرنی پڑی۔ 

قومی خبریں سے مزید