اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورۂ امریکا کے دوران صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم امریکی کانگریس سے آج خطاب کریں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔