ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف پر تشدد مظاہروں کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق،پولیس افسران سمیت کم از کم 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، طلبہ گروپ نے گزشتہ روز کہا کہ اس کے کم از کم چار رہنما لاپتہ ہیں، انہوں نے حکام سے کہا کہ شام تک انہیں واپس کرو۔ گزشتہ ہفتے سرکاری ملازمتوں کیلئے کوٹے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت کی بدترین بدامنی میں تبدیل ہو گئے۔