واشنگٹن (اے ایف پی) جو بائیڈن کو دوبارہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تاکید کرنے والے پہلے ہائی پروفائل ڈیموکریٹک کارکنوں میں سے ایک ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی نے گزشتہ روز کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ بائیڈن کےانتخابات نہ لڑنے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔جارج کلونی نے امریکی نیوز چینل سی این این کو ایک بیان میں کہاکہ صدر بائیڈن نے دکھادیا ہے کہ حقیقی قیادت کیا ہوتی ہے، وہ ایک بار پھر جمہوریت کو بچا رہے ہیں، ہم سب بہت پرجوش ہیں کہ ہم نائب صدر ہیرس کی تاریخی جدوجہد میں ان کی حمایت کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں،وہ کریں۔