واشنگٹن (اے ایف پی )کملا ہیرس نے ٹرمپ پر تنقید کے ساتھ انتخابی مہم شروع کردی ،ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار کو جارج کلونی، بل گیٹس اور دیگر عما ئدین کی حمایت مل گئی ۔ امریکا کی موجودہ نائب صدر اور دستبردار موجودہ صدر جو بائیڈن کی جگہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی ڈیمو کریٹک پارٹی نے تو ثیق کردی ہے ۔ جو آئندہ نو مبر میں سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈو نلڈ ٹر مپ سے مقابلہ کریں گی ۔ انہوں نے منگل کو صدارتی انتخاب کے لئے اپنی مہم کا زورو شور سے آغاز کردیا ہے وہ صدارتی انتخاب کے میدان جنگ وسکانسن ڈونلڈ ٹر مپ کو للکار نے جارجارہی ہیں ۔ جہاں وہ اپنے حریف کو آڑے ہاتھوں لیں گی ۔ انہیں ڈیمو کریٹک پارٹی امیدوار نامزدگی میں مطلوب پارٹی مندوبین کی حمایت حاصل کرنے میں 36گھنٹے لگے ۔ جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب سے دستبردار ہو کر امریکی سیا سی تاریخ میں ہلچل مچادی ۔