ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان نےمقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف پر شدد کارروائیوں پر 4اسرائیلی یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دیئے ۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیماسا ہیاشی نے گزشتہ روز کہا کہ مغربی کنارے میں کچھ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں گزشتہ سال اکتوبر سے ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔