کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک ٹریلر حادثہ کا شکار ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریلر دھماکا خیز کیمیکل لے جا رہا تھا جو ہائی وے پر موجود ایک بیرئیر (رکاوٹ) سے ٹکرا گیا جس کے سبب دھماکے سے دیکھتے ہی دیکھتے ٹریلر میں آگ لگ گئی۔