روم (اے ایف پی ) اٹلی میں وکلاء استغاثہ (پر اسیکیٹوٹرز) نے 2023ء میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار 6افراد کو قرار دیا ہے ۔ حادثے میں94غیر قانونی پناہ گزین ہلاک ہوئے تھے۔ ملزمان میں کوسٹ گارڈز کے دو ارکان اور چا ر پولیس افسران شامل ہیں ۔ مذکورہ لانچ حاحلی شہر کروٹون کے قریب غرق ہوئی تھی ۔ غر قابی سے ہلاک افراد میں بچے بھی شامل تھے ۔ لانچ میں ضرورت سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ طوفانی موسم کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔