• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون اور ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جرمنی واقعے میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، اُمید ہے مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے پنجاب کے ساتھ باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مریم نواز نے جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو درکار سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے والی اسکلز سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید