کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جانوروں کے ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 19جون کو کام کےدوران خاتون اپنی بلی کے ہمراہ آئی اور کہا کہ اس کی بلی کا غلط علاج کیا گیا ہے، اسے فالج ہوگیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق بلی کھانا نہ کھانے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگئی تھی۔
مدعی ڈاکٹر امیر حمزہ کے مطابق خاتون کو ٹیسٹ کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا، خاتون نے شور مچایا دو افراد اسپتال میں آئے اور تشدد کیا۔