کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پونے دو کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کردی۔ ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔پونے دو کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس کےکیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ عدالت نے ملزم اسٹیٹ ایجنٹ سید خرم کی درخواست ضمانت منسوخ کی جسکے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ مدعی کے وکیل کا کہناتھا کہ ملزم اسٹیٹ ایجنٹ سید محمد خرم نے ایک کروڑ80لاکھ روپے کے دو چیک جاری کیے، بینک میں چیک جمع کرانے پر کیش نہیں ہوئے ، آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔