• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک

تصاوہر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاوہر بشکریہ غیرملکی میڈیا

روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر ترکیہ میں موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بائیکر 38 سالہ تتیانا اوزولینا ترکیہ میں تیز ترین موٹرسائیکل چلا رہی تھیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ایک ٹرک سے ٹکرائیں۔

ترکش میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل خاتون کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون بائیکر کو حادثے کی جگہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے جو صدمے کی حالت میں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والی خاتون کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 لاکھ سے زائد فالوررز ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید