امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اب تک ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس نہیں ہرا سکتیں تاہم وہ جلد کاملہ ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما نے نجی طور پر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار مکمل حمایت کی اور وہ کملا ہیرس سے مسلسل رابطے میں ہیں، دونوں کی ٹیم نے انتخابی مہم میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوباما اور کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شرکت کی کوئی حتمی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارک اوباما بھی کملا ہیرس کی جلد توثیق کریں گے، وہ ممکنہ طور پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کملا ہیرس ان کی جگہ لیں گی۔