• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے برازیل سے مرغی کے گوشت کی درآمد پر پابندی لگادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے برازیل سے مرغی کے گوشت کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں ’نیوکیسل‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی لگائی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی سے سعودی مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پولٹری مصنوعات میں خود کفالت حاصل کرنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ مقامی پیداوار کی صلاحیت بڑھا کر اسے سو فیصد تک لانا چاہتا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق کئی ممالک سے صرف 30 فیصد ہی تازہ یا فروزن چکن درآمد کی جارہی ہے، کوشش ہے کہ مقامی مارکیٹ سے اپنی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد پڑوسی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کرسکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید