• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔

ریڈیو پاکستان نے موٹرویز خارجی پوائنٹس پر ریڈیو فیس کی تجویز دی ہے، موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دی کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے، حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے، ایف آئی اے نے پینشن اسکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیے گئے۔

قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا ہے۔۔

قومی خبریں سے مزید