لاہور،اسلام آباد( نمائندہ جنگ)لاہور اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ،جلسے جلو س پر پابندی،سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہرے آج ہونگے
علی محمد خان نے کہا کہ جہاں قانونی طور پر ممکن ہوگا احتجاج کرینگے،پنجاب بھر میں آج سے 3روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے بھی 26جولائی کو جلسے کے حوالے خبردار کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26جولائی سے اتوار 28جولائی تک ہوگا ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔