• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین بورڈ، میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے میٹرک امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ ترجمان اکیڈمک ہیڈ و ایکٹینگ سیکرٹری ضیاء الدین بورڈ شہباز نسیم کے مطابق ایس ایس سی پارٹ II میٹرک دسویں جماعت کے تمام گروپ سائنس، کمپیوٹر سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات 2024کے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ کے مطابق میٹرک شائد میں فاونڈیشن ماڈل اسکول کے محمد حسین ولد شیر محمد نے 943 نمبر لے کر پہلی، انڈس پبلک ہائی اسکول کے علیان ولد پیر بخش اور شمائلہ ولد بنت مولا بخش نے مشترکہ طور پر 931نمبر لے کر دوسری اور اسی اسکول کی حورین ولد محمد یوسف 930نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر سائنس میں حاجی روشن دین اسکول کے عبدالرحمان ولد محمد اکبر نے 880نمبر لے کر پہلی، اجالا پبلک اسکول کی ایمن بی بی بنت اعجاز احمد نے 858 نمبر لے کر دوسری علی انٹرمیڈیٹ کالج کی حبا اکرام بنت محمد اکرم صدیق نے 857نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی سائنس اور کمپیوٹر کے نتائج میں 8.13 فیصد اے ون گریڈ، 31.08فیصد اے گریڈ, 31.30 فیصد بی گریڈ7.07،فیصد سی گریڈ اور 0.15فیصد ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے جب کہ نتائج کا تناسب 77.73فیصد رہا۔ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کے چار ہفتوں بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید