• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت کامرس اپنی کارکردگی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا فرم کی خدمات حاصل کریگی

کراچی (اسد ابن حسن) منسٹری آف کامرس نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ سوشل میڈیا کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کے سیکشن افیسر (ایچ ار ون) کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت بہت بڑھ گئی ہے اور منسٹری کی امیج بلڈنگ اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو بڑھاوا دینے کے لیے اور اچھے کاموں کی تشہیر کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا فرمز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اس سلسلے میں درخواستیں طلب کی جائیں گی اور درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہوئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید