• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار احمد کے مستقبل کا فیصلہ 27جولائی کو ہوگا۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے جنگ کو بتایا کہ اگر 27جولائی تک ڈاکٹر مختار احمد کی ایک اور مدت تک تعیناتی کی سمری منظور نہ ہوئی تو پھر ہم دوبارہ سمری بھجیں گے اور پھر بھی فیصلہ نہیں آیا تو نئی سمری بھجیں گے جس میں کمیشن کے کسی رکن کو چئیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی درخواست کی جائے گی۔ موجود چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی یہ دوسری مدت ہے جو 28 جولائی کو مکمل ہوگی اور ایچ ای سی کے قواعد کے مطابق تیسری مدت نہیں دی جاسکتی اگر تیسری مدت دی گئی تو وہ غیر قانونی ہوگی لیکن ڈاکٹر مختار کی یہ دوسری مسلسل مدت نہیں تھی بلکہ درمیان میں ڈاکٹر طارق بنوری بھی چیئرمین ایچ ای سی تعینات ہوئے تھے اور ان ہی کو ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے دور میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت چار سال سے کم کرکے دو برس کردی گئی تھی تاہم ڈاکٹر طارق بنوری عدالت سے سرخرو ہوئے تھے اور اپنی چار سالہ مدت مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر مختار کی مدد میں اضافے کی سمری کو بھیجے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے۔ زرائع کے مطابق وزارت قانون نے ان کی دو تعیناتی پر اعتراض لگا دیا ہے تاہم یہ حقیقت کہ یہ ان کی دوسری مسلسل مدت نہیں ہے اور اس حوالے سے ایچ ای سی کا ایکٹ/ آرڈیننس خاموش ہے۔
اہم خبریں سے مزید