دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں دھرنوں اور احتجاج کے پیشِ نظر ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال کے سبب شہر کے 8 مقامات پر ڈائیورژن بنائے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روات ٹی چوک بند ہونے پر صدر راولپنڈی کا روٹ استعمال کیا جائے اور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سری نگرہائی وے بند ہونے پر پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد بند ہونے پر کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ اور کیپٹین طفیل شہید روڈ استعمال کریں،
اسی طرح زیرو پوائنٹ بند ہونے پر فیصل ایوینو اور جناح ایونیو استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری ایمبیسی روڈ بند ہونے پر شہید ملت روڈ، چائنا چوک انڈر پاس اور سیوینتھ ایونیو کا استعمال کریں۔
اسی طرح روات ٹی چوک بند ہونے پر شہری راولپنڈی صدر روڈ استعمال کریں، پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے، سری نگر ہائی وے جی14بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیرخان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر راولپنڈی سے آنیوالے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، ڈھوکری چوک، سرینا ہوٹل بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو استعمال کریں اور ایمبیسی روڈ بند ہونےکی صورت میں شہیدِ ملت روڈ، چائناچوک انڈرپاس یا سیوینتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی چوک، نادرا چوک اور سرینا کی عقبی سائیڈ بند کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ اور چاندنی چوک پر پولیس کی نفری تعینات ہے، پولیس نے قیدی وینز بھی لیاقت باغ پہنچادیں ہیں، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فیض آباد میں کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔
مری روڈ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کا داخلی راستہ مارگلہ روڈ پر کنٹینر لگا کر بند اور داخلی راستے پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔