• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔
پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس میں پاکستان اپنی مہم کل سے شروع کرے گا، پاکستان کے دو شوٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔ دن ڈیڑھ بجے شوٹر گلفام جوزف 10 میٹر ایئرپسٹل کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔

مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں گلفام سمیت 33 شوٹرز شرکت کریں گے۔ ابتدائی راؤنڈ میں پلیئرز 10، 10 نشانوں کی 6 سیریز میں حصہ لیں گے۔ ابتدائی 6 سیریز کے بعد ٹاپ 9 شوٹرز فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

 کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ان کا ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ 

ٹاپ 8 کی جنگ میں کشمالہ طلعت کا 44 شوٹرز سے مقابلہ ہوگا۔ کوالیفائی کرنے کی صورت میں دونوں کے فائنل راؤنڈز 28 جولائی کو ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید