• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پنجاب بھر میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان

مریم نواز : فوٹو فائل
مریم نواز : فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورے صوبے میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان کردیا۔

 لاہور میں سیف سٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیف سٹی کی بدولت شہر میں امن و امان بہتر ہوا، توقع سے بڑھ کر کام کیا گیا، چند مہینوں میں 18 شہروں کو سیف سٹی بنا دیں گے، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب ترقی میں لیڈ کر رہا ہے، خدمت میں بھی لیڈ کرے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا ہے، بچوں کے لیے چائلڈ ورچوئل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا ہے، اس اقدام سے بچوں کی مدد کی جاسکے گی، حکومت کے پہلے ہفتے سیف سٹی میں خواتین سے بات چیت کی، بات چیت میں پتا چلا کہ یہاں خواتین کو رہائش کا مسئلہ ہے تو ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب سے طلبہ کے فون آ رہے ہیں کہ ہمیں فری وائی فائی دیں، جہاں جہاں سیف سٹی بنتا جائے گا فری وائی فائی دیتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم خواتین اور بچوں کی مدد کو پہنچتے ہیں، خواتین کےلیے فخر کی بات ہے کہ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب بنی ہوں، مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے کہ میں نے آپ کو مایوس نہیں کرنا۔

قومی خبریں سے مزید