• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی سالگرہ، بختاور نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی



صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ پر ان کی بیٹی بختاور بھٹو نے دلچسپ ویڈیو شئیر کردی۔

بختاور بھٹو زرداری نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی آصف علی زرداری کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی نے بچوں کے ساتھ ان کے نانا کی کھیلنے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بابا سے نانا بابا کا سفر۔

بختاور کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں اور ان کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید