• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت روکیں گے، خودمختاری کا تحفظ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں اور جنگی ذہنیت علاقائی امن کو نقصان پہنچارہی ہے، بھارتی جارحیت روکنے اورخود مختاری کا تحفظ کرینگے، بھارتی حکومت دیگر ممالک میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی مہم چلائی رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لداخ کے شہر دراس میں بھارتی وزیر اعظم کے جارحانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لیے دوسروں کو بدنام کرنےکی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشت گردی کو منظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ طاقت کا اظہار اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے، طاقت کا اظہار اور جہالت پاک بھارت تنازعات بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں۔ جمعہ کو بھارتی وزیراعظم کے جنگجوانہ ریمارکس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ دھونس اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات خاص طور پر جموں و کشمیر کے بنیادی تنازع کے حل کے یکسر منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لیڈروں کے بیانات بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد، بنیادی حقوق اور آزادیوں کو دبانے کے بھارت کے سخت رویے سے نہیں ہٹاسکتی۔

اہم خبریں سے مزید