• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بہادر آباد میں بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہادر آباد میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون وحیدہ کو اس کے بھائی نے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے دو شوہر انتقال کرچکے، وہ تیسری شادی کرنا چاہ رہی تھی۔

خاتون کے 8 بچے بھی ہیں، شادی کی بات پر بہن بھائیوں میں جھگڑا بڑھ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید