• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوراجی میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادرآباد کے علاقے دھوراجی میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر ہلاک کردیا کورنگی اور سچل کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانے کی حدود بہادرآباد دھوراجی کالونی سندھی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں جمعہ کی شب فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ خاتون وحیدہ شدید زخمی ہوگئی،جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ خون زیادہ بہہ جانے کے نتیجے میں دوران علاج دم توڑگئی، پولیس نے موقع معائنہ کے دوران گھر سے 30 بور پستول کے 2 خول اپنی تحویل میں کرلیے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وحیدہ کو اس کے بھائی منیر نے گولیاں ماری تھی جو اسلحے سمیت موقع سے فرار ہوگیا،جس کی تلا ش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ دوشادیاں پہلے کرچکی تھی اور اس کے 8 جوان بچے بھی ہیں،مقتولہ والدین کے گھر ہی رہتی تھی جبکہ مقتولہ وحیدہ تیسری شادی کرنے کاارادہ رکھتی تھی اور اسی بنا ءپر بھائی نے بہن کو قتل کیا۔
اہم خبریں سے مزید