• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن شاہ اور خلیل الرحمٰن دونوں بلیک میل کر رہے تھے، معروف ڈرامہ نگار کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(نمائندہ جنگ)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج کی پولیس حراست میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ میں دونوں اطراف سے بلیک میل ہورہی تھی، حسن شاہ مجھے استعمال کرتا تھا اور خلیل الرحمن نے ڈرامہ میں کاسٹ کرنے کا لالچ دے کر استعمال کیا۔

یہ ویڈیو نقاب میں بنائی گئی ہے جو کسی کو انٹر ویو دیتے ہوئے بنائی گئی۔

 ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ فیصل شریف نے کہا کہ میں اس خاتون کو نقاب میں نہیں پہچان سکتا ،یہ ویڈیو میرے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی حدود میں نہیں بنائی گئی جبکہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ایک اہم افسر نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو آمنہ عروج کی ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس نے کس طرح کسی کو یہ بیان دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید