• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 14 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 41 پیسے کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت 67 پیسے تک کم ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.25 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 14پیسے کے اضافے سے 278.38 روپے سے بڑھ کر 278.52روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 12 پیسے کے اضافے سے 279.70روپے سے بڑھ کر 279.82 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق 41پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 300.39روپے سے بڑھ کر 300.80 روپے اور قیمت فروخت 303.39 روپے سے بڑھ کر 303.80روپے ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 67 پیسے کی کمی سے 357.35روپے سے کم ہو کر 356.68 روپے اور قیمت فروخت 63 پیسے کی کمی سے 360.86 روپے سے کم ہو کر 360.23 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید