• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ میں دھرنا، جماعت اسلامی کا لمبا، چوڑا اسٹیج تیار

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

لیاقت باغ کے سامنے جماعت اسلامی نے 32 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 5 فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان نے لیاقت باغ میں ٹینٹ لگا لیے اور طعام کا بھی بندوبست کر لیا۔

مذاکراتی کمیٹی وفاق اور صوبائی حکومت سے مطالبات سے متعلق گفتگو کرے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں، مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے، ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ صدر کی طرف جانے والی سڑک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔ 

دوسرے روز بھی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی، ایکسپریس وے پر رکھے کنٹینرز روڈ سے ہٹا دیے گئے۔

فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینرز کو سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔


قومی خبریں سے مزید