راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنا دینے والی جماعت اسلامی نے مذاکرات کی حکومتی دعوت قبول کرلی ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرت کی دعوت دی تھی، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل ہوگا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے تھے، جن میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم کیا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو کمیٹی سے آگاہ کیا تھا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا تھا۔